گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر ثاقب ججہ کو گرفتار کرلیا، ترجمان کے مطابق ملزم خرم ججہ گینگ کا سرغنہ اور ایف آئی اے ریڈ بک میں شامل تھا جو چودہ مقدمات میں مطلوب تھا، اس نے 14 پاکستانیوں کو لیبیا کے راستے غیر قانونی طور پر یونان بھجوایا جس کے دوران پانچ افراد جاں بحق، پانچ ڈی پورٹ اور چار شدید اذیت کے بعد واپس آئے، ملزم ایک سال تک ایران میں روپوش رہا اور وطن واپسی پر جھوٹی ضمانت لینے کی کوشش کی تاہم عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔