سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل خارج، قانون پر عملدرآمد لازمی قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی سروس ٹریبونل فیصلے کے خلاف دائر اپیل زائد المعیاد قرار دیتے ہوئے خارج کر دی اور واضح کیا کہ حکومت کوئی انوکھا سائل نہیں، اسے بھی عام شہری کی طرح قانون ماننا ہوگا۔ جسٹس عائشہ ملک نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ریاست شہریوں سے تو قانون منواتی ہے، لیکن خود بہانے نہیں بنا سکتی، افسران کی کمی یا کمیٹیوں کے اجلاس نہ ہونا حکومت کی ذمہ داری ہے اور عدالت پر بوجھ ڈالنا جائز نہیں۔ وفاقی حکومت کی تاخیر معاف کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی، عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں