سندھ میں قومپرست رہنماؤں کے خلاف ملکی سالمیت کے خلاف تقاریر کا مقدمہ درج

سن(انڈس ٹربیون) سندھ کے ضلع جامشورو میں سید زین شاہ، ڈاکٹر نیاز کالانی، ریاض چانڈیو سمیت 20 نامزد اور 6 نامعلوم قومپرست رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف ملک دشمن تقاریر کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ یہ مقدمہ تھانہ وڈا چھچر میں پولس اہلکار بدرالدین کلہوڑو کی مدعیت میں داخل ہوا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں ایس یو پی کے مرکزی صدر سید زین شاہ، جے ایس کیو ایم کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نیاز کالانی، جیئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو، سید آصف علی شاہ، عمر ابڑو، شاہمیر خاصخیلی، عبداللطیف پنهور، عنایت اللہ شاہ، خورشید میمن، بابل، لطیف کوسو، نعمت اللہ شاہ، عبدالستار سومرو، ذوالفقار علی ملاح، خادم حسین شاہ، گلزار کوسو، تراب علی شاہ اور عطا اللہ شاھانی سمیت دیگر افراد نامزد ہیں۔

مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ رہنماؤں اور کارکنوں نے سن میں انڈس ہائی وے کو بلاک کیا اور جلسے کے دوران ریاست مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف تقاریر کیں.

اپنا تبصرہ لکھیں