اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی) کے امیر، سابق ایم این اے اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے 45 سالہ خاتون سے دوسری شادی کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا شیرانی کی پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد وہ تنہائی کا شکار تھے، جس کے باعث انہوں نے مجبوری کے تحت نکاح کا فیصلہ کیا۔ قریبی رفقاء کا کہنا ہے کہ مولانا نے یہ قدم شرعی تقاضوں اور گھریلو ضرورت کے پیشِ نظر اٹھایا تاکہ زندگی کا سفر بہتر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نکاح کی سادہ تقریب اسلام آباد میں انجام پائی جس میں قریبی علماء اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مولانا شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے، پہلی اہلیہ کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق شادی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے انجام پائی ہے۔
اے آر وائی نیوز نے مولانا شیرانی کی عمر 92 برس بتائی ہے، تاہم وکی پیڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق ان کی عمر تقریباً 77 سال ہے۔