سندھ:’ٹیچ فار ٹریز’ مہم کا اعلان، ہر ایک طالب علم ایک پودا لگائے تو ایک کروڑ درخت لگ سکتے ہیں: وزیر تعلیم سردار شاہ

​کراچی(انڈس ٹربیون) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے سال 2026 کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے ‘ٹیچ فار ٹریز’ (Teach for Trees) کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
​یہ فیصلہ جمعرات کو کراچی میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا.

​اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2026 سے شروع ہوگا۔ اس سال کی خاص بات اسے شجرکاری سے منسوب کرنا ہے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اگر سندھ کے ایک کروڑ طلبہ ایک ایک پودا بھی لگائیں تو صوبے میں ایک کروڑ نئے درخت لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسکولوں کو ‘چائلڈ فرینڈلی’ اور ماحول دوست بنانے کے لیے بچوں کو پودوں کی نگہداشت کی ترغیب دی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں