پاکستان میں ایندھن کے بحران کے دو ممکنہ حل

اسلام آباد (ويب ڊيسڪ): ایران جنگ اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے بحران کے خدشات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

عالمی منڈی میں سپلائی کی بندش اور خصوصاً آبنائے ہرمز جیسے اہم سمندری راستے متاثر ہونے کے خوف کے باعث حکومت کو آنے والے دنوں میں مشکل فیصلوں کا سامنا ہے۔

معاشی اور توانائی کے ماہرین نے حکومت کے سامنے دو اہم آپشنز تجویز کیے ہیں:

1. پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی کے تناسب سے قیمتیں بڑھانے کا مقصد ایندھن کے استعمال میں کمی لانا اور بڑھتے ہوئے درآمدی بل پر قابو پانا ہے۔

2. فیول راشننگ سسٹم

کیو آر کوڈ کے ذریعے فیول راشننگ متعارف کروانے کا منصوبہ، جس کے تحت گاڑیوں کو ہفتہ وار محدود مقدار میں پٹرول فراہم کیا جائے گا۔

ماہرین کی رائے

ماہر معیشت ڈاکٹر عابد سلہری نے کہا کہ اگر اسکول اور دفاتر کو فعال رکھنا ہے تو راشننگ کا آپشن ناگزیر ہو سکتا ہے۔

ماہر توانائی خالد ولید نے حکومت کو متبادل ذرائع جیسے سولر انرجی پر فوری توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

خطے میں دیگر ممالک کے تجربات

سری لنکا: کیو آر کوڈ کے ذریعے فیول راشننگ کا کامیاب نظام

میانمار: گاڑیوں کے نمبر پلیٹ کے ہندسوں کے مطابق باری

بنگلہ دیش اور نیپال: روزانہ فروخت کی حد اور ایل پی جی سلنڈرز کی راشننگ

اپنا تبصرہ لکھیں