کویت میں نیا موبائل فون الرٹ سسٹم متعارف، عوام کو بروقت اطلاع دینے کا ٹیسٹ شروع

کویت سٹی (ویب ڈیسک) کویت سٹی میں وزارتِ داخلہ کے تحت جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ممکنہ یا جاری خطرات سے عوام کو فوری آگاہ کرنے کے لیے نئے موبائل فون الرٹ سسٹم کا آزمائشی مرحلہ شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں صارفین کو موصول ہونے والے الرٹ پیغامات ٹیسٹ کے حصے کے طور پر بھیجے گئے تھے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ انہیں نظر انداز کریں۔ حکام نے کسی بھی ممکنہ پریشانی پر معذرت بھی کی ہے۔

نیا سسٹم ہنگامی حالات میں مؤثر رابطے اور عوامی ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ سروس اینڈرائیڈ اور ہواوے ڈیوائسز پر دستیاب ہوگی، جبکہ مستقبل میں ایپل ڈیوائسز تک بھی اسے بڑھایا جائے گا۔

موبائل فون الرٹ سسٹم کے تین درجے:

لیول 1: انتہائی ہنگامی صورتحال، جس میں وارننگ ٹون شامل ہوگی۔

لیول 2: وارننگ پیغامات ایس ایم ایس کے ذریعے ٹون کے ساتھ بھیجے جائیں گے۔

لیول 3: خاموش نوٹیفکیشنز۔

صارفین کو اپنی ترجیحات کے مطابق الرٹس منظم کرنے اور اپنی مرضی سے ترتیب دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں