تہران (ویب ڈیسک)ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل علی محمد نائینی، پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان، اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ میزائل حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں جنرل نائینی کی شہادت کی تصدیق کی گئی اور کہا گیا کہ تہران کی دفاعی صلاحیتیں برقرار ہیں اور ایران اب بھی میزائل بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران مزید میزائل بنانے کی صلاحیت کھو چکا ہے، جسے پاسدارانِ انقلاب نے مسترد کرتے ہوئے اپنی عسکری قوت کی پائیداری کا اعادہ کیا۔