اسرائیل کا دعویٰ: ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیت متاثر

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 20 دنوں سے جاری امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ایران کے پاس یورینیم افزودہ کرنے یا بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت باقی نہیں رہی۔

نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ان کا میزائل اور ڈرون پروگرام بڑے پیمانے پر تباہ ہو چکا ہے۔ تاہم، انہوں نے یورینیم افزودہ کرنے کی ناکامی کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اشارہ دیا کہ زمینی فوج (گراؤنڈ کمپوننٹ) کے شامل ہونے کے امکانات بھی زیرِ غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ پر حملہ اسرائیل نے اکیلے کیا اور امریکی صدر کی درخواست پر مزید حملے نہیں کیے جائیں گے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل نے امریکا کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش نہیں کی، اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی کہا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں