ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے عوام کو ہوشیار اور ذہین قرار دے دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں ایرانی عوام کو ہوشیار اور ذہین قرار دے دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ شطرنج کے بڑے کھیل کی مانند ہے اور ہم انتہائی ہوشیار لوگوں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران سے نمٹنے کے دوران ہم بہت اعلیٰ صلاحیت اور بلند آئی کیو والے افراد کا سامنا کر رہے ہیں۔
اس بیان میں صدر ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی، جہاں دونوں جانب سے مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں