خیرپور میں گیس کی نئی پیداوار شروع، روزانہ 70 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے ل

اسلام آباد(انڈس ٹربیون) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں بترسِم ایسٹ-1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع کر دی ہے۔

او جی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق کنویں سے یومیہ 70 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 200 بیرل کنڈینسیٹ حاصل ہو رہا ہے۔ پیداوار مستحکم ہونے کے ساتھ گیس کی فراہمی میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کنویں کو سنجھورو پلانٹ سے منسلک کرنے کے لیے 28 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی گئی ہے، جبکہ یہاں سے حاصل ہونے والی گیس سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے نیٹ ورک میں شامل کر دی گئی ہے۔

بترسِم ایسٹ-1 منصوبے میں او جی ڈی سی کا حصہ 77.5 فیصد جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کا حصہ 22.5 فیصد ہے۔

ترجمان کے مطابق اس نئی پیش رفت سے ملکی گیس کی فراہمی میں اضافہ ہوگا اور توانائی کے تحفظ کو تقویت ملے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں