سندھ پولیس کا نیا شکایتی نظام متعارف، شہری براہ راست اعلیٰ حکام سے رجوع کر سکیں گے

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ پولیس نے شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل، شفافیت کے فروغ اور بدعنوان اہلکاروں کے خلاف شکایات درج کرانے کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اگر کسی شہری کی گاڑی، موٹر سائیکل یا قیمتی سامان چوری ہو جائے اور متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج نہ کی جا رہی ہو یا غلط ایف آئی آر درج کی گئی ہو تو شہری براہ راست پولیس کے اعلیٰ حکام سے رجوع کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر تھانے کا کوئی اہلکار یا افسر نامناسب رویہ اختیار کرے یا رشوت طلب کرے تو متاثرہ شہری فوری طور پر آئی جی پی کمپلین سیل میں شکایت درج کروائیں۔

متاثرہ شہری 1715 پر کال کرکے یا واٹس ایپ نمبر 0314108831 پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

مزید برآں شہری آئی جی پی کمپلینٹ سیل کے آن لائن پورٹل کے ذریعے بھی شکایات جمع کرا سکتے ہیں۔

سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور بروقت انصاف کی یقین دہانی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں، جبکہ ہر شکایت پر شفاف اور بروقت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں