کراچی میں آن لائن منشیات سپلائی کرنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو آن لائن منشیات سپلائی کرنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
علی حسن کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی گارڈن پولیس اور وفاقی حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران فرید، سہیل احمد، عمیر احمد، عابد حسین اور آصف کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 6 کلو چرس، ویڈ اور ایک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کیے گئے۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ ان کے نیٹ ورک اور ممکنہ سہولت کاروں تک رسائی کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں