راولپنڈی میں اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک)راولپنڈی میں طالبعلم کو اغوا کے بعد زیادتی کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان ایک 12 سالہ طالبعلم کے اغوا اور زیادتی کے سنگین واقعے میں ملوث تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل بچے کو اغوا کیا اور مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اہل خانہ سے تاوان بھی وصول کیا تھا۔
حکام کے مطابق متاثرہ بچے نے بعد ازاں کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کی شناخت بھی کر لی۔
سی سی ڈی کے مطابق ملزمان پر پہلے سے گاڑیوں کی چوری اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے متعدد مقدمات درج تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے دوران ملزمان نے مزاحمت کی، جس کے بعد مبینہ مقابلے میں وہ ہلاک ہو گئے، جبکہ واقعے کی مزید قانونی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں