147

سکھر میں یوم تشکر کے رنگارنگ تقریبات ، شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا

سکھر(رپورٹ: تاج رند) حالیہ پاکـ-بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر جمعے کے دن ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا گیا ۔

صبح سویرے واکنگ ٹریپ پر ملک کا دوسرا سب سے بڑا قومی پرچم لہرا کر یوم تشکر کا آغاز کیا گیا۔

تقریب کےمہمانِ خصوصی کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی تھے۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ داریجو، ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ اور ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل بھی موجود تھے۔ جبکہ قائم مقام میئر ڈاکٹر ارشد مغل، میر عبدالرحمن مینگل، پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر شبیر میمن، پاک فوج، رینجرز اور پاک فضائیہ کے افسران سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران بھی تقریب میں شامل تھے۔

تقریب میں طلبہ و طالبات نے حب الوطنی پر مبنی ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش ک یوم تشکر کی رنگا رنگ تقریبات، شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

ضلعی کونسل سکھر کی جانب سے سکھر نیشنل پریس کلب کے سامنے گلوب چوک پر یوم تشکر کے موقع پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں خوب آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے گئے۔

تقریب میں ضلعی کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ، ڈپٹی کمشنر محمد بخش راجا دھاریجو، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر بشریٰ منصور، اسسٹنٹ کمشنر پنو عاقل ردا ٹالپر اور دیگر نے شرکت کی۔ بچوں نے قومی گیتوں پر رقص کرتے ہوئے ٹیبلوز پیش کیے، جبکہ ملی نغمات اور موسیقی کے مظاہرے بھی کیے گئے۔

قبل ازیں گلوب چوک پر نماز مغرب کے ساتھ شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے گئے، جس میں ملکی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

مرکزی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ضلعہ چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ “پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے اور ہم سب اس پر متفق ہیں۔ ہمارے جوانوں نے بھارتی دشمنوں کو شکست دے کر ہمارے دلوں کو جیت لیا ہے۔”

ڈپٹی کمشنر محمد بخش راجا دھاریجو نے کہا کہ *”فتح کی خوشی میں یہ جشن منایا جا رہا ہے۔” تقریب رات دیر تک جاری رہی، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس سے قبل سکھر جیم خانہ میں بھی یوم تشکر کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹاؤن کمیٹی نثار صدیقی کے چیئرمین طارق چوہان، یونین کونسل چیئرمین میر عبدالرحمٰن مینگل، عزیز اللہ مغل، مرتضیٰ گھانگھرو، احسان لاشاری و دیگر ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ثمقررین نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال قربانیوں سے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ افواجِ پاکستان نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر کے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔”

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی عوام دفاعِ وطن کے لیے متحد ہے اور وہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں