نئے صوبے یا یونٹس کا نام حضرت عمر یا امام حسین رکھا جائے گا بھی تو قبول نہیں کریں گے: جے یو آئی رہنما عبدالرزاق لاکھو

جامشورو: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی سالار عبدالرزاق لاکھو نے کہا ہے کہ سندھ کی وحدانیت پر یقین رکھتے ہیں اور صوبے کو تقسیم کرنے یا نئے صوبے اور انتظامی یونٹس بنانے کی کسی تجویز کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

جامشورو میں سندھ ایکشن کمیٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق لاکھو نے کہا کہ شہید رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے کالاباغ منصوبے پر واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ اگر کالا باغ ڈیم کا نام
مکہ یا مدینہ بھی رکھ دیا جائے تو اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہمارا مؤقف ہے کہ اگر نئے صوبے یا یونٹس قائم کرکے ان کے نام حضرت عمرؓ یا امام حسینؓ کے نام پر بھی رکھے جائیں، تب بھی انہیں قبول نہیں کیا جائے گا۔

عبدالرزاق لاکو نے کہا کہ سندھ کی وحدانیت اور جغرافیائی و انتظامی حیثیت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ مر مٹ جانے کیلئے تیار ہیں لیکن سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نےکہا کہ جےیو آئی، سندھ ایکشن کمیٹی کے مشاور
تی اجلاس میں پیش کی جانی والی تمام قراردادوں کی تائید کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں