کوالالمپور(انڈس ٹربیون) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والی ماہنور شیخ نے ملائیشیا کی سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی (UPSI) میں منعقدہ تقریب کے دوران گلوبل ایجوکیٹر ایوارڈ 2026 کے سلسلے میں عالمی فائنلسٹ کی حیثیت سے ایوارڈ وصول کرلیا۔
ماہنور شیخ کے مطابق اس عالمی ایوارڈ کے لیے 83 ممالک سے تعلق رکھنے والے امیدواروں میں سے 26 فائنلسٹس کو آخری مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا، جن میں اپنے خطے کی نمائندگی کرنا ان کے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے اس کامیابی کو اپنے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اپنے خطے کی نمائندگی کرنا ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔
ماہنور شیخ کی اس کامیابی کو نوشہرو فیروز اور سندھ کے لیے ایک قابلِ فخر اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔