چوہنگ میں نوجوان کے قتل کا معمہ حل، میاں بیوی گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور کے علاقے چوہنگ میں پانچ ماہ قبل 28 سالہ نوجوان مدثر حسین کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق مقتول مدثر حسین اور مرکزی ملزم کی بیوی کے درمیان مبینہ تعلقات تھے۔ اسی رنجش پر میاں بیوی نے مل کر مدثر حسین کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
پولیس کے مطابق منصوبے کے تحت خاتون نے مدثر حسین کو ملنے کے بہانے گھر بلایا اور اسے بوتل میں زہریلا “کالا پتھر” ملا کر پلا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلا مشروب پینے کے بعد مدثر حسین کی حالت خراب ہو گئی اور وہ دو روز تک اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور انویسٹی گیشن کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور دونوں کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں