ٹوکیو (ویب ڈیسک): جاپان نے امریکی صدر ڊونلڊ ٽرمپ کی اپیل کے باوجود آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائچی نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ جاپان صورت حال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور خطے میں بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے ابھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
روئٹرز کے مطابق جاپان آزادانہ طور پر ممکنہ اقدامات اور قانونی دائرہ کار کا جائزہ لینا چاہتا ہے تاکہ کسی بھی فوجی مداخلت سے بچا جا سکے۔
سانائے تاکائچی اس ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گی، جس میں ایران سے جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوگا اور جاپان کا موقف پیش کیا جائے گا۔
جاپانی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ان کا ملک خطے میں فوری ڈی اسکیلیشن کا حامی ہے اور ایران تنازع پر جلد کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔