تہران (ویب ڈیسک): ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو ایرانی حکام نے مسترد کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ اسماعیل بقائی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای بالکل ٹھیک ہیں اور ان سے متعلق پھیلنے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ آپ ان کا پیغام سن چکے ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد عوام سے دوبارہ خطاب کریں گے۔”
قیاس آرائیاں کیوں ہوئیں؟
یاد رہے کہ حالیہ جنگ کے دوران یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے تہران پر فضائی حملوں میں مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد ان کی صحت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔
ٹرمپ کا بیان
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں یا نہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “میں سن رہا ہوں کہ شاید وہ زندہ نہیں، اور اگر زندہ ہیں تو انہیں اپنے ملک کے لیے دانشمندانہ فیصلہ کرنا چاہیے اور ہتھیار ڈال دینا چاہیے۔”