لاہور میں 2 سالہ بچے کا قتل، گھریلو ملازمہ گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک): ہربنس پورہ میں ایک گھریلو ملازمہ نے مالک کے ڈانٹنے پر انتقام میں دو سالہ معصوم بچے کو قتل کر دیا۔

واقعہ

پولیس کے مطابق، ہربنس پورہ تھانہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ انیلہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزمہ کے بیان کے مطابق، مالک کے ڈانٹنے پر اس نے انتقام لینے کے لیے بچے کا دم گھونٹ دیا، جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق، بچے کے منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا دم گھونٹا گیا۔

قانونی کارروائی

مقتول بچے کے والد محمد عمر کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں