واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی حکام نے دارالحکومت واشنگٹن میں واقع فوجی اڈے کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پرواز کا انکشاف کیا ہے، جہاں مارک روبیو اور پیٹ ہیگستھ مقیم ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ڈرونز کہاں سے آئے۔
حکام نے بتایا کہ ڈرونز کی پرواز کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دونوں اعلیٰ عہدیداروں کو کسی اور مقام پر منتقل کرنے پر غور کیا گیا، تاہم ایک سینئر انتظامی عہدیدار کے مطابق ابھی تک وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو منتقل نہیں کیا گیا۔
امریکی اخبار کے مطابق، امریکی فوج ممکنہ خطرات کی نگرانی مزید سختی سے کر رہی ہے، خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے تناظر میں سیکیورٹی الرٹس میں اضافہ ہوا ہے۔
پینٹاگون اور امریکی محکمہ خارجہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر وزیر دفاع کی نقل و حرکت پر بات نہیں کی جا سکتی اور اس حوالے سے رپورٹنگ غیر ذمہ دارانہے ہ۔