میرپور خاص: سرکاری زمین کی مبینہ غیر قانونی فروخت، جعلی سیل سرٹیفکیٹ جاری ہونے کا انکشاف

میرپور خاص (رپورٹر) تعلقہ حسین بخش مری، ضلع میرپور خاص میں مبینہ طور پر سرکاری زمین فروخت کرنے اور شہری کی زرعی زمین کے جعلی سیل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی شہری احتشام شبیر کے مطابق تعلقہ حسین بخش مری کے تپہ دار الطاف پنہور نے ڈپٹی کمشنر کے پی اے خالد کے ساتھ ملی بھگت کر کے غیر قانونی طور پر سیل سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

احتشام شبیر نے الزام لگایا کہ الطاف پنہور نے دو ایکڑ سرکاری زمین (بھڈا) بھاری رشوت کے عوض فروخت کی اور ان کی اپنی زمین کا سیل سرٹیفکیٹ بدنیتی سے کسی اور کے نام منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے اس زیادتی کے خلاف آواز بلند کی تو الطاف پنہور نے بدسلوکی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

روینیو رکارڈ میں جعلسازی کے زیر الزام آنے والے روینیو عملداران

احتشام شبیر کے مطابق الطاف پنہور نے سابقہ ایم این اے اور ایس ایس پی رشتہ داری کا حوالہ دے کر دباؤ ڈالا اور دھمکی دی کہ اگر شکایت کی تو ان کی زمین کو روڈ کے راستے میں دکھا کر ان کا مکمل کھاتہ اڑا دیا جائے گا۔

دوسری جانب سول سوسائٹی میرپور خاص نے کرپٹ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن اور نیب سے فوری تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں