شکارپور: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان قتل

شکارپور(رپورٹ: بھاگ چند) شکارپور کے نیو فوجداری تھانے کی حدود میں رئیس واہ کے قریب سرتاج کانٹہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ مقتولین کا تعلق تحصیل خانپور کے گاؤں عالم خان سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں احسان ولد دودو سعدخاناني جتوئی اور ان کا ساتھی اياز ولد اربيلو سعدخاناني جتوئی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقتولین کی لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال شکارپور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے دونوں نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں تاحال سول اسپتال میں موجود ہیں، جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں