پنجاب حکومت 108 نئی گاڑیاں خریدنے جا رہی، لاگت 1 ارب 14 کروڑ روپے

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبائی وزرا اور بیوروکریٹس کے لیے 1 ارب 14 کروڑ روپے کی لاگت سے 108 نئی گاڑیاں خریدنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرانسپورٹ ونگ کی سفارشات کے مطابق، پنجاب کابینہ کے ارکان کے لیے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے 28 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویز دی گئی ہے، جس میں شامل ہیں:

1 لینڈ کروزر

2 ہیول (1.5)

5 ٹویوٹا گرینڈی ایلٹس

10 ٹویوٹا ایلٹس

10 ٹویوٹا یارس

ذرائع کے مطابق دو وزرا کے لیے 4 کروڑ روپے مالیت کے 2 بلٹ پروف ‘فور بائے فور’ گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی، جن کی اجازت حکومت پہلے ہی دے چکی ہے۔

اسی طرح، وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے مزید 27 کروڑ روپے مالیت کی 25 گاڑیاں خریدنے کی سفارشات بھی منظور کر لی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ ونگ کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کی حتمی منظوری کے بعد گاڑیوں کی خریداری کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صوبے میں کفایت شعاری مہم کے تحت غیر ضروری اخراجات کم کرنے کے چرچے عام ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں