کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس، متاثرہ خاتون اسپتال منتقل

کراچی(ویب ڈیسک)شہر میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جہاں متاثرہ خاندان میں شوہر کے بعد اب اہلیہ میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ملیر کا 42 سالہ شخص علاج کے بعد صحتیاب ہو کر گھر منتقل ہو چکا ہے، تاہم اب اس کی 41 سالہ اہلیہ میں علامات ظاہر ہونے پر انہیں اسپتال داخل کر لیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ متاثرہ خاندان کے بچوں میں منکی پاکس کی کوئی علامت سامنے نہیں آئی۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال کراچی میں منکی پاکس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں احتیاطی اقدامات مزید سخت کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں