سکھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

سکھر (ویب ڈیسک) – پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف شہریوں نے سکھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گھنٹہ گھر چوک پر مظاہرین نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے گلے میں روٹیاں لٹکا کر مہنگائی کے خلاف آواز بلند کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت بار بار پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے، جس کے باعث مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے اور عام آدمی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

احتجاج میں شریک عیدن جاگیرانی نے کہا کہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کے بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں۔

عبیداللہ بھٹو نے 137 روپے اضافے اور پھر 80 روپے کمی کو لفاظی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عوام کے ساتھ دھوکہ بند کیا جائے اور غریب طبقے کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو احتجاجی مظاہروں میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں