مظفرگڑھ (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں ساڑھے تین سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر ریپ کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ تھانہ رنگپور کی حدود میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی کے والد، جو کہ دکاندار ہیں، نے پولیس کو بیان دیا کہ شام کو گھر آنے پر اہلیہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
“بیوی نے بتایا کہ بچی کی چیخ و پکار پر وہ کمرے۔ میں گئیں تو ملزم عون عباس بچی کا ریپ کر رہا تھا، اس نے شور مچایا تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا” شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
مقدمہ درج کرنے کے بعد پولس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور ملزم کو عدالت سے سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔