کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں ایک نوجوان فوٹوگرافر کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق 19 سالہ عبدالستار ولد خالد، جو دشت شولیک، ضلع گوادر کا رہائشی اور فوٹوگرافر و ایف ایس سی کا طالب علم تھا، 12 نومبر 2024 کو لاپتہ ہوا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالستار کی گمشدگی کے بعد اہل خانہ نے ایک پریس کانفرنس کر کے اس کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔ 19 ستمبر 2025 کو اس کی لاش دیگر تین افراد کے ہمراہ تربت کے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ عبدالستار کو ریاستی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کرنے کے بعد ایک جعلی مقابلے میں ہلاک کیا، جبکہ فورسز کی جانب سے اس بارے میں کوئی سرکاری بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔