سکھر (رپورٹر) سکھر کے ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں متاثرہ بچی کے والد کی شکایت پر مولوی عبدالرزاق چوہان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے.
ایف آئی آر کے مطابق، بچل شاہ میاں کے قادر آباد علاقے میں قائم مسجد امیر معاویہ میں مولوی کی طرف سے آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی.
بچی کے والد کا کہنا ہے کہ “میری بیٹی محلے کی امیر معاویہ مسجد میں قرآن پاک کا سبق لینے جاتی تھی، جہاں مولوی نے اس کے ساتھ نامناسب اور غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی۔” پولیس کے مطابق، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں.
بچی کے والد کے مطابق، بیٹی کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی، ڈاکٹر نے بتایا کہ بچی کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے وہ نفسیاتی دباؤ میں ہے۔ جب اس سے مسئلہ پوچھا گیا تو اس نے اپنی بہن کو بتایا کہ “مسجد کا مولوی اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کر رہا ہے اور کہا ہے کہ والدین کو نہ بتانا. “