واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور منفرد فیچر متعارف کرا دیا

نیویارک(ویب ڈیسک) رپورٹس کے مطابق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب کسی بھی گروپ کو جوائن کرنے سے قبل کے میسجز بھی دیکھ سکیں گے۔ اس سے قبل جب کوئی صارف کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوتا تھا تو وہ گروپ میں شامل ہونے سے پہلے کی گفتگو نہیں دیکھ سکتا تھا، جس کے باعث خاص طور پر مصروف گروپس میں نئے آنے والے صارفین کو کافی الجھن کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

نئے فیچر کے تحت اب جب کسی نئے رکن کو گروپ میں شامل کیا جائے گا تو گروپ کے دیگر ممبران اس کی شمولیت سے قبل کے میسجز بھیج کر اسے گفتگو سے آگاہ کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کا موجودہ طریقہ کار برقرار رہے گا، تاہم گروپ ایڈمنز کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اس فیچر کو آن یا آف کر سکیں۔ اس طرح ایڈمنز طے کر سکیں گے کہ آیا نئے ممبران کو پرانے میسجز تک رسائی دی جائے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں