سعودی عرب میں آرامکو کی تیل کی تنصیب پر ڈرون حملہ،

سعودی عرب(ویب ڈیسک)میں مشرقِ وسطیٰ کی اہم تیل کی تنصیب، آرامکو کی راس تنورہ ریفائنری، پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد راس تنورہ فیلڈ کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ڈرون حملے کے بعد اقدامات

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صنعتی ذرائع نے بتایا کہ ریفائنری کو بند کرنے کا یہ اقدام ایک احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ پیداوار اور حفاظتی امور میں کسی قسم کے نقصانات سے بچا جا سکے۔

راس تنورہ فیلڈ کی اہمیت

راس تنورہ کمپلیکس سعودی عرب کے خلیجی ساحل پر واقع ہے اور یہ مشرقِ وسطیٰ کی بڑی آئل ریفائنریوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس کی یومیہ پیداواری صلاحیت تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار بیرل ہے۔ یہ تنصیب سعودی خام تیل کی برآمدات کے لیے بھی ایک اہم ٹرمینل کے طور پر کام کرتی ہے۔

موجودہ صورتحال

ذرائع کے مطابق ریفائنری کو احتیاطاً بند کیا گیا ہے اور صورتِ حال قابو میں ہے۔ آرامکو نے اس حوالے سے بھیجے گئے ای میل پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں