آیت اللہ خامنہ ای کے شہادت سے قبل آخری الفاظ: “اگر میری قوم کے لیے محفوظ مقام ہے تو بنکر جاؤں، ورنہ کہیں نہیں” – شاگرد کا انکشاف

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اسرائیلی اور امریکی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنی موت سے قبل آخری بات میں اپنی قوم کے لیے گہری محبت اور قربانی کا جذبہ ظاہر کیا۔

ان کے شاگرد اور خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طالبی نیا نے ایک مقامی نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ خامنہ ای اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے۔ جب خطرہ لاحق ہوا، تو انہیں کہا گیا کہ وہ خاندان سمیت بنکر میں جائیں، لیکن انہوں نے سختی سے انکار کر دیا۔

ڈاکٹر طالبی نیا کے مطابق خامنہ ای نے کہا:
“اگر میری پوری قوم کے لیے اس طرح کے محفوظ مقام کا بندوبست کرسکتے ہو تو میں بنکر میں جانے کے لیے تیار ہوں، ورنہ میں کہیں نہیں جاؤں گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو پاکستان سے بھی خاص محبت تھی اور ایران کے بعد وہ پاکستان کی فکر اور جذبات کو بھی بہت اہمیت دیتے تھے۔

یہ بیان خامنہ ای کے عزم، قوم پرستی اور قربانی کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے، جو ان کی آخری گھڑی میں بھی واضح رہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں