بڑے صوبے نے سماجی معاہدہ توڑ دیا، قوموں کو حق خود ارادیت ملنی چاہئے۔

پشاور: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک نے نئے صوبے بنانے کے نام پر سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا اصل کریڈٹ سندھ کے بہادر عوام کو جاتا ہے، جنہوں نے جوش و خروش کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر سیاسی جماعتوں کی رہنمائی کی۔

اپنے ایک بیان میں افراسیاب خٹک نے کہا کہ بلوچستان اور پختونخوا کے عوام کی آرزوئیں بھی یہی ہیں، تاہم بڑے پیمانے پر جاری جنگ اور تشدد کے باعث وہاں فی الحال پرامن جلسے جلوسوں کی گنجائش موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بات واضح ہو چکی ہے کہ بڑے صوبے کی حکمران اشرافیہ نے پرانا سماجی معاہدہ توڑ دیا ہے، اس لیے غریب عوام اور محکوم قومیں نوآبادیاتی نظام کی پابند نہیں رہ سکتیں۔

افراسیاب خٹک کے مطابق جمہوریت اور انصاف پر یقین رکھنے والوں کو ایک نئے سماجی معاہدے کے لیے کام کرنا چاہیے، جس میں محکوم قوموں کو خودارادیت کا حق حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں ملک کو راجواڑہ بنا کر تشدد اور خوف کے ذریعے کروڑوں عوام کو غلام نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی ان کی زمین اور قدرتی وسائل پر قبضہ جمایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں