اروڑ یونیورسٹی میں  داخلہ کیلئے تحریری امتحان،   15سو سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت

سکھر: اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج، سکھر نے فال 2025 (راؤنڈ 02) کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ  کا انعقاد کیا گیا۔ ملک بھر سے 1700 سے زائد امیدواروں نے داخلے کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، جن میں سے 1500 سے زیادہ امیدواروں نے مختلف انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ میں شرکت کی۔

اروڑ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق بی ایس سائبر سیکیورٹی، بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس، بی ایس ملٹی میڈیا اینڈ گیمنگ، بیچلر آف آرکیٹیکچر، بی ایس سول انجینئرنگ، بی ایس انوائرمینٹل سائنسز، بی ایس فیشن ڈیزائن، بی ایس ٹیکسٹائل ڈیزائن، بی ایس ڈیجیٹل آرٹ، بی ایس ویژول آرٹس، بی ایس پاکستان اسٹڈیز، بی ایس آثارِ قدیمہ، اور بی ایس سیاحت و ہوٹل مینجمنٹ  کے شعبہ جات میں داخلے کیلئے 1500 سے زائد طلبہ و طالبات نے تحریری امتحان میں حصہ لیا۔

ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ نے انٹری ٹیسٹ کے تمام مراحل کی نگرانی کی۔  جبکہ طلبہ کی سلامتی اور صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، یونیورسٹی نے ریسکیو 1122 کے تعاون سے موبائل ہیلتھ یونٹ، پولیس سیکیورٹی، اور موقع پر موجود جنرل فزیشن کی سہولت فراہم کی،۔

ترجمان کے مطابق انٹری ٹیسٹ کی آفیشل جوابی شیٹ آج اتوار کے  شام 6 بجے سے پہلے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں