کراچی: اسٹل مل سے قیمتی لویہ چوری، اسٹور جنرل مینیجر گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک) بن قاسم پولیس نے پاکستان اسٹیل ملز کے جنرل منیجر اسٹورز سید سعادت علی کو قیمتی سامان چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 40 کلو تانبہ اور چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان بن قاسم پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی میں یہ انکشاف ہوا کہ سعادت علی مبینہ طور پر پاکستان اسٹیل ملز کا سامان خفیہ طور پر گاڑی کے ذریعے باہر منتقل کر کے مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ تانبہ لاکھوں روپے مالیت کا ہے۔ ملزم پاکستان اسٹیل ملز کے اے سی ٹی سی ڈپارٹمنٹ میں بطور منیجر کام کر رہا تھا اور چار محکموں کا جی ایم بھی تھا۔ تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں