کراچی میں ٹریفک حادثات، ٹریلر اور ڈمپر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق

کراچی (ویب ڈیسک) دو مختلف ٹریفک حادثات، ٹریلر اور ڈمپر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق

شہر میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں ٹریلر اور ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ ماڑی پور روڈ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

دوسرا حادثہ سپر ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، جس کے باعث عبداللہ نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران 312 افراد جاں بحق جبکہ 3275 زخمی ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال ٹریلر کی ٹکر سے 48، واٹر ٹینکرز سے 31، بسوں سے 12 اور ڈمپر سے 5 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر ہیوی گاڑیوں کے حادثات میں 107 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں