جیکب آباد (ویب ڈیسک)جیکب آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے اعجاز حسین جکھرانی کو تین ہفتوں کے اندر دوسرا بڑا صدمہ پہنچا ہے، ان کے نوجوان بیٹے زید جکھرانی کراچی کے اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق زید جکھرانی کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ مرحوم کی میت کراچی سے جیکب آباد منتقل کی جا رہی ہے، جہاں رات دیر سے تدفین کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ایم این اے اعجاز جکھرانی کے والد اور سابق ایم این اے بابل خان جکھرانی 7 اپریل کو انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد اب نوجوان بیٹے کے انتقال سے خاندان پر ایک اور غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔
اعجاز جکھرانی لے نوجوان بیٹے کے انتقال پر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ نوجوان زید جکھرانی کے وصال کے اسباب کیا ہیں، صارفین یہ بھی اپیل کی ہے کہ نوجوان زید جکھرانی کے موت کے اسباب ظاہر کرنی چاہیے تاکہ دوسرے نوجوان وقت سے پہلے موت کی منہ میں جانے سے بچ سکیں.
سوشل میڈیا پر غیرتصدیق شدہ افواہیں بھی چل رہی ہیں کہ بھاری مقدار میں آئس نشے کا استعمال نوجوان زید جکھرانی کی زندگی کے خاتمے کا سبب بنا .
واضح رہے کہ سندھ بھر میں ہیروئین، چرس، افیون اور آئس سمیت ہر قسم کے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ میں دن بدن تیزی آ رہی ہے. پولس اور دیگر انسداد منشیات کے اداروں کی سرپرستی میں گھناؤنے کاروبار کے باعث سندھ کے لاکھوں نوجوان منشیات کے عادی بن گئے ہیں جبکہ منشیات کے استعمال کے باعث ہزاروں نوجوان کینسر جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں.