وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جیکب آباد آمد، اعجاز جکھرانی سے تعزیت

جیکب آباد (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جیکب آباد پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ جیکب آباد میں جکھرانی ہاؤس گئے اور مرحوم میر زید حسین جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر سعید غنی، سید خورشید شاہ، نوید قمر، شبیر علی بجارانی، گیانچند اسرا نی، محمد علی ملکانی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وفد نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے مکمل ہمدردی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں