جیکب آباد میں بچوں کے اسکول جانے پر جھگڑا، خاتون سمیت 6 افراد زخمی

جیکب آباد (ویب ڈیسک): جیکب آباد کے قریب گاؤں شادی خان جکھرانی میں جکھرانی برادری کے دو گروپوں کے درمیان بچوں کے اسکول جانے کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں قربان علی شاہ، امام بخش، اصغر علی، بابر علی اور خاتون شہزادی سمیت دیگر شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

متاثرہ فریق نے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

زخمی قربان علی جکھرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے بچوں کو اسکول جانے سے روکا جاتا ہے، اور اس معاملے پر پہلے بھی کشیدگی ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مخالف فریق نے حملہ کر کے انہیں زخمی کیا، جبکہ پولیس پر بھی کارروائی نہ کرنے اور مبینہ طور پر رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا۔

متاثرین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں