سکھر (ویب ڈیسک): سکھر کے باگڑجی تھانے کی حدود جنگ چوکی کے قریب جتوئی برادری کے دو گروپوں کے درمیان پرانا تنازع شدت اختیار کر گیا، جس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس اور علاقہ مکینوں کے مطابق فائرنگ کے دوران عبدالکریم عطراڻي جتوئی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
مقتول کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ مخالف فریق سے تعلق رکھنے والے صدن غلامانی جتوئی، نیک محمد غلامانی جتوئی اور علی محمد جتوئی نے فائرنگ کر کے عبدالکریم کو قتل کیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول میں لے لیا۔
آخری اطلاعات تک مقدمہ درج کرنے کے لیے کارروائی جاری تھی، جبکہ ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔