اسلام آباد (ویب ڈیسک)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک سرکاری تقریب کے دوران اچانک پیر پھسلنے کی وجہ سے فرش پر گر گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پر خارجہ وزارت میں ایک استقبالیہ تقریب جاری تھی، جس میں برادر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے وسطِ مشرق کے تنازعات میں ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں شرکت کی تھی۔
تقریب کے دوران، مہمانوں کے استقبال کے لیے آگے بڑھتے ہوئے اسحاق ڈار کا پیر اچانک پھسل گیا اور وہ فرش پر گر پڑے۔ یہ لمحہ سرکاری ٹی وی پر لائیو نشر کیا گیا، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر خارجہ استقبال کے دوران فرش پر گر گئے۔
حکام کے مطابق وزیر خارجہ کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور وہ محفوظ ہیں۔