کراچی (ویب ڈیسک)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام کا “معاشی قتل” قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ عوام دشمن پالیسی ناقابل قبول ہے اور اس فیصلے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، جس کا براہِ راست اثر عام شہری پر پڑے گا۔
سید زین شاہ نے اعلان کیا کہ حکومت کے اس اقدام کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی آج سے تین روزہ احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔ پارٹی کارکنان 3 اپریل سے 5 اپریل تک صوبے بھر میں عوام کے ساتھ مل کر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے لیے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔