سکھر بورڈ کے امتحانات میں 929 نقل کیسز رپورٹ، بعض افسران کی کارکردگی صفر

سکھر (ویب ڈیسک) سکھر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے جاری امتحانات میں نقل کے متعدد کیسز سامنے آگئے۔

سکھر بورڈ کی خصوصی ٹیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مختلف امتحانی مراکز میں نقل کے درجنوں کیسز رپورٹ کیے گئے۔ 30 مارچ سے یکم اپریل تک مجموعی طور پر 929 نقل کیسز سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین ٹیم کی نگرانی میں سب سے زیادہ نقل کے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ بعض افسران کی کارکردگی صفر رہی۔ متعدد ٹیم ممبران ایک بھی نقل کیس رپورٹ نہ کر سکے جس پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ سکھر کا کہنا ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور نقل روکنے کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں