کندھرا میں ٹیکسی ڈرائیوروں کا پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

کندھرا (ویب ڈیسک): کندھرا میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف ٹیکسی ڈرائیوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس دوران شرکا نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فوری قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔

ٹیکسی ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث ان کا گزارا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق اب گوشت اور مچھلی تو دور کی بات ہے، بچوں کو دال روٹی کھلانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ان کا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے اور وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

احتجاج کرنے والوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ انہیں ریلیف مل سکے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

احتجاج کی قیادت واجد علی، غلام سرور، ریاض اور دیگر نے کی، جبکہ بڑی تعداد میں ٹیکسی ڈرائیور شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں