کندھرا (ویب ڈیسک): کندھرا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اسٹوڈنٹ کونسل کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
احتجاج کی قیادت مخدوم بلال، عباد الرحمان کٹپر اور محمد حمزہ نے کی۔ اس موقع پر طلبہ رہنماؤں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عام آدمی، خصوصاً طلبہ شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے سے تعلیم حاصل کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے اور کئی طلبہ مالی مسائل کے باعث تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
طلبہ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔