ممبئی(ویب ڈیسک) بولی وڈ فلموں میں کراچی اور سندھ پولیس پر مبنی کرداروں کو پیش کرنے کا رجحان تیزی سے عام ہوتا جا رہا ہے۔ نئی آنے والی فلم “دھُرندھر” میں بھارتی اداکار سنجے دت کو کراچی کے معروف افسر ایس ایس پی چودھری اسلم کے کردار سے متاثر ہوکر پیش کیا گیا ہے۔ فلم کا ٹریلر یوٹیوب پر جاری ہوچکا ہے، جس میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ سنجے دت اس تاریخی کردار کو نبھا رہے ہیں.

فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے اور اسے ماہرین ایک پروپیگنڈا فلم قرار دے رہے ہیں، خصوصاً پاکستان اور بھارت کے حالیہ تناؤ اور جھڑپوں کے تناظر میں۔ فلم سازوں کی جانب سے جنگی ماحول کے بعد پروپیگنڈا پر مبنی فلمیں بنانے کا رجحان بڑھ گیا ہے.
ٹریلر میں سنجے دت کی طرح اداکار اکشے کھنہ بھی ایک متنازع کردار میں نظر آرہے ہیں، جس میں انہیں رحمان ڈکیت کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ سنجے دت ماضی کی فلموں میں اکثر ولن کے روپ میں سامنے آئے ہیں جو بعد میں ہیرو کی شکل اختیار کر لیتا ہے، اور دھُرندھر میں بھی یہی پیٹرن برقرار دکھائی دیتا ہے.
فلم کا موضوع:
جاسوسی، ایڈونچر، ایکشن اور تھرلر عناصر کے اردگرد گھومتی یہ فلم تیز رفتار مناظر اور سیاسی پس منظر پر مبنی دکھائی دیتی ہے.
بنیادی کاسٹ:
رنویر سنگھ
سنجے دت — ایس ایس پی چودھری اسلم کے کردار سے متاثر
اکشے کھنہ — رحمان ڈکیت
ارجن رامپال
سارا ارجن
راکیش بیدی
فلم کی ریلیز کے بعد خطے میں اس کے پیغام اور اثرات پر مزید بحث ہونے کا امکان ہے.