اسلام آباد (ویب ڈیسک) خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور قومی سلامتی کے امور پر وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر پاکستان کے سفارتی کردار سے بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔
ملاقات میں سید مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی بھی شریک تھے۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ وفاقی وزرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔