ٹرمپ کا ایران پر حملے مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد / واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر فی الحال ایران پر حملے مؤخر کیے جا رہے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر جاری بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی حکومت اندرونی تقسیم کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ ایران پر حملہ اس وقت تک ملتوی رکھا جائے جب تک ایرانی قیادت کسی مشترکہ تجویز پر متفق نہ ہو جائے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی فوج کو فوری حملے نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاہم ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے اور ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

امریکی صدر نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے باضابطہ تجویز سامنے نہیں آتی اور مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچتے۔

نیوز ٹکرز:

اپنا تبصرہ لکھیں