بانی پی ٹی آئی ایک بار پھر میڈیکلی فٹ قرار

راولپنڈی (ویب ڈیسک): بانی تحریک انصاف عمران خان کو ایک بار پھر میڈیکلی فٹ قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ میڈیکل رپورٹ چیف کمشنر کو بھجوا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو معمول کے طبی معائنے کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا، جہاں تفصیلی معائنے کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں رات کے وقت اسپتال لایا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً دو گھنٹے تک ان کا طبی معائنہ کیا۔ چیک اپ مکمل ہونے کے بعد انہیں رات 4 بجے واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔
پمز اسپتال کے 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو مکمل طور پر صحت مند اور “میڈیکلی فٹ” قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں گزشتہ معائنوں اور حالیہ کلینیکل ٹیسٹس کی تفصیلات شامل ہیں، جبکہ آنکھوں کے علاج سے متعلق الگ تفصیلی رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی تیار کردہ رپورٹ باقاعدہ طور پر چیف کمشنر کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں